13 اپریل، 2012، 5:22 PM

خطیب جمعہ

گروپ 1+5 کو ایران کی علمی اور قومی طاقت کو مد نظر رکھنا چاہیے

گروپ 1+5 کو ایران کی علمی اور قومی طاقت کو مد نظر رکھنا چاہیے

مہر نیوز- 13 اپریل 2012ء: تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1 + 5 کو صداقت کی بنیاد پر حقائق کو دیکھنا چاہیے اور انھیں جھوٹی اور غلط افواہوں کو بنیاد نہیں بنانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ  آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں نماز جمعہ کے عارضی امام جمعہ نے خطبوں میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1 + 5 کو صداقت کی بنیاد پر حقائق کو دیکھنا چاہیے اور انھیں جھوٹی اور غلط افواہوں کو بنیاد نہیں بنانا چاہیے انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن اور علمی مقاصد کے لئے ہے ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پيجھے نہیں ہے کیونکہ اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پيجھے ہوتا تو پھر ایران کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رکنیت سے خارج ہوجانا چاہیے تھا انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رکنیت اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کی ایران کی ایٹمی تنصیبات کی مسلسل نگرانی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام علمی اور پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں فوجی عنصر بالکل شامل نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہم ملک کا دفاع ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر بھی کرنا جانتے ہیں اور ایٹمی ہتھیار کسی ملک کے بقا کی ضمانت نہیں ہیں۔

News ID 1575931

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha